مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندہ، امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکہ مستقل طور پر خودمختار ممالک کو دھمکی دیتا رہتا ہے اور دیگر ممالک کی سرزمین پر حملہ یا تسلط قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ایروانی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کھلے عام اور بار بار ایران کو زور زبردستی اور فوجی مداخلت سے ڈراتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہیے کہ امریکہ کی کی جانے والی خلاف ورزیوں کو بلا جھجک، حقیقت کے عین مطابق اور واضح طور پر بیان کرے۔
آپ کا تبصرہ